فیصل کنڈی

فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ بنکاک چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل کوثر کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے بنکاک ( تھائی لینڈ) چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستانی نژاد سہیل کوثر نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر نے سہیل کوثر کو خیبرپختونخوا میں موجود گندھارا تہذیب کے عظیم ورثے کے بارے میں تفصیل سے بریف کیا۔ گورنر نے بتایا کہ یہ تہذیب نہ صرف پاکستانی بلکہ عالمی ثقافتی ورثے کا بھی اہم حصہ ہے خیبرپختونخوا میں پشاور ، سوات کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان اس ملک میں قدیم ترین تہذیبوں کے مراکز میں شامل ہیں صوبہ میں مذہبی ٹورازم کا فروغ اس صوبہ کا روشن چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیئے ضروری ہے اور میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے صوبے میں موجود قدیم ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کے بارے میں بھی روشنی ڈالی، جن میں بدھ مت سے وابستہ گندھارا تہذیب کی باقیات خصوصی توجہ کا مرکز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایسے مقامات کی بہتات ہے جو بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے خصوصی مذہبی اہمیت رکھتے ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک بالخصوص خیبرپختونخوا کی سطح پر وفود کے تبادلوں پر بھی بات چیت کی تاکہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ثقافتی اور تجارتی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

اس ضمن میں گورنر نے تجویز دی کہ تھائی لینڈ سے مذہبی راہنما پشاور کا دورہ کریں اور یہاں موجود بدھ مت کے تاریخی مقامات اور گندھارا تہذیب کی باقیات کا جائزہ لیں تاجر بھی یہاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں ، بنکاک چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل کوثر نے گورنر خیبرپختونخوا کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور ثقافتی روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھائی لینڈ کے عوام میں خیبرپختونخوا کے ثقافتی ورثے میں خاص دلچسپی پائی جاتی ہے اور ایسے وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے فروغ کا باعث بن سکتے ہیں یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو دورہ تھائی لینڈ کی دعوت بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں