مراد سعید

روپوش مراد سعید کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف

پشاور (نمائندہ خصوصی)نو مئی سے روپوش سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ مراد سعید کو 9مئی کیسز میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے،پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں،وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنما روپوش مراد سعید سے رابطے میں ہیں،پارٹی ذرائع کامزید کہنا ہے کہ روپوش مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی،

مراد سعید نے علی امین گنڈپاور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی، پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے مراد سعید کا کردار ہے،مراد سعید مخالفت گروپ کے رہنما کی بانی سے ملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں