پٹرول پمپ

پنجاب بھر میں ہرماہ پٹرول پمپ پر ایندھن کے معائنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں ہرماہ پٹرول پمپ پر ایندھن کے معائنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ پنجاب کے تحت حکم نامہ جاری کردیا گیا، ایندھن کا معیارچیک کرنے کیلئے پنجاب بھر میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ صوبے بھر میں ہرماہ ہرپٹرول پمپ پر فروخت ہونے والے ایندھن کا معائنہ ہوگا۔ آئل مارکٹنگ کمپنیوں کے ہمراہ ماحولیاتی تحفظ ادارے کا عملہ بھی پٹرول پمپس پر ایندھن کا معائنہ کرے گا، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی فیول کوالٹی لیبارٹریوں سے پٹرول پمپس کے تیل کا کیمیائی تجزیہ ہوگا، اوگرا کی طرف سے ایندھن کے طے کردہ معیار کے مطابق جانچ پڑتال ہوگی۔

قبل ازیں حکومت نے یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 86 پیسے کمی کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 259.10 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں