ملزمہ نتاشہ

کارساز حادثہ کیس،پولیس کا ملزمہ نتاشہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (نمائندہ خصوصی ) کراچی پولیس نے کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حادثے میں باپ اور بیٹی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ نتاشہ کی ویڈیو لنک کے ذریعہ حاضری لگوائی جائے گی، ملزمہ نتاشہ کو سیکیورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا، ویڈیو لنک پر پیشی کی عدالت سے بھی اجازت لے لی گئی ہے، ملزمہ نتاشہ وومین جیل کراچی میں قید ہیں۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی عدالت میں وکیل مدعی بیرسٹر عزیر غوری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ کے وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی ہے، عدالت نے صرف آج کے لیے ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دی ہے، پولیس نے چالان ابھی تو جمع نہیں کروایا ہے، ممکن ہے کہ عدالت تفتیشی افسر کو چالان جمع کروانے کے لیے مہلت دے دے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے منشیات کے استعمال پر الگ مقدمہ درج کیا ہے، الگ مقدمہ درج کرنے کے بجائے مرکزی مقدمے میں دفعات شامل کرنی چاہیے تھیں، سپریم کورٹ کی اس حوالے سے واضح ڈائریکشن موجود ہے، دونوں مقدمات ایک ساتھ ہی چلیں گے۔ مزید کہا کہ اگر میرے موکل سے دیت کے حوالے سے کوئی رابطہ ہوا ہے تو میرے علم میں نہیں، لگائی گئی دفعہ 322 میں دیت ہی سزا ہے، عدالت چاندی کے حساب سے دیت کی رقم کی منظوری دیتی ہے مگر مدعی فیملی پر دبا ضرور ہے، مدعی نے اس حوالے سے اکثر اوقات دبا کے حوالے سے بتایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں