مودی سرکار

مودی سرکار کے دور میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن گیا

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)مودی سرکار گزشتہ ایک دہائی کے دور اقتدار میں متعدد بار کرپشن میں ملوث پائی گئی ہے،گزشتہ سال 4دسمبر کو مودی سرکار کی جانب سے مہاراشٹرا میں مالوان کے قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی تاہم مالوان کے قلعے پر نصب 35فٹ اونچا لوہے کا شیواجی کا مجسمہ 9ماہ بعد گر گیا،اپوزیشن جماعتوں نے ریاستی حکومت پر کام کے معیار پر توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا، اپوزیشن رہنماﺅں نے کہا کہ مودی کی جانب سے ناقص اور ناکارہ مواد کے استعمال کے باعث شیواجی کا مجسمہ منہدم ہوا ہے، اس مجسمے کو بنانے اور نصب کرنے کے عوض میں مودی اور اس کے کارندوں نے کروڑوں روپے ہتھیائے، سابق وزیر جینت پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت مجسمے کے گرنے کی ذمہ دار ہے، کیونکہ اس نے مناسب دیکھ بھال نہیں کی،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مہاراشٹر حکومت صرف نئے ٹینڈر جاری کرتی ہے، کمیشن قبول کرتی ہے اور اسی کے مطابق ٹھیکے دیتی ہے جو کے کرپشن کو فروغ دے رہی ہے، شیو سینا(یو بی ٹی)کے ایم ایل اے ویبھو نائک نے بھی کام کے مبینہ خراب معیار کے لیے ریاستی حکومت پر تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں