ایران

امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں غربت تیزی سے بڑھنے لگی

تہران(نمائندہ خصوصی)امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں غربت تیزی سے بڑھنے لگی۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں میں اضافہ جاری ہے، ان پابندیوں کے ایران کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ملک میں غربت کی سطح میں تیزی سے اضافے کی خبریں آرہی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق تہران پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں غربت کی شرح 2015 میں تقریباً 20فیصد سے بڑھ کر ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں 30فیصد تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں