سونیا حسین

شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے تعلقات کا ہونا ضروری نہیں،سونیا حسین

لاہور (نمائند ہ خصوصی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری جیسے عوامل کی موجودگی سے انکار کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین ساتھی اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔دوران انٹرویو انہوں نے بیشتر فنکاروں کی جانب سے کام نہ ملنے یا پھر لیڈ رول نہ ملنے کی شکایات کو بے سبب قرار دیا۔سونیا حسین نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے تعلقات کا ہونا ضروری نہیں یہ سب بہانے ہیں آپ کو اپنا کام آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم ضرور ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انڈسٹری میں اقربا پروری جیسی کوئی چیز ہے یا پھر صرف گورے رنگ کو فوقیت دی جاتی ہے بلکہ جو کام کرنا جانتا ہے وہ اپنی جگہ اپنے کام کی بنیاد پر بنا سکتا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگ صرف بہانے بناتے ہیں کہ کام نہیں مل رہا، انڈسٹری میں اقربا پروری کی بنیاد پر کام دیا جاتا ہے یا پھر صرف گورے رنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔سونیا حسین نے اس بات پر زور دیا کہ محنت بالآخر رنگ لاتی ہے اور نئے آنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ بہانے بنانے سے گریز کریں اور سخت محنت پر توجہ دیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں