مصری صدر

مصری صدر 12 سال بعد ترکیہ کے پہلے دورے پر روانہ

قاہرہ(نمائندہ خصوصی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی 12 سال بعد پہلی بار ترکیے کے دورے پر روانہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔یہ مصری صدر اور ترک صدر کے درمیان 12 سال میں پہلی صدارتی سطح کی ملاقات ہو گی۔ترک صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات کو تمام پہلوئوں سے جانچا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں تعاون کو فروغ دینے کے ممکنہ مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عبدالفتاح السیسی نے مصر کے صدر کی حیثیت سے 2012 میں ترکیہ کا آخری دورہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں