اعظم نذیر تارڑ

ملک میں ونڈ انرجی کا پوٹینشل ایک لاکھ 32 ہزار میگا واٹ کا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ونڈ انرجی کا پوٹینشل ایک لاکھ 32 ہزار میگا واٹ کا ہے،36 کے قریب منصوبے سندھ میں انسٹال ہیں، فیڈرز کو ٹرانسفر کرنے کے لیے پالیسی مرتب کی جارہی ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی کی عدم حاضری کے سوال پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیر توانائی ایوان میں زیادہ تر موجود ہوتے ہیں، آج ان کی ایک میٹنگ تھی، میں ان کی جگہ جوابات دے رہا ہوں، ونڈ انرجی کا پوٹینشل ایک لاکھ 32 ہزار میگا واٹ کا ہے، 36 کے قریب منصوبے سندھ میں انسٹال ہیں، ان منصوبوں کی 2011-2012 سے 2022 تک ان کی انسٹالیشن ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر شعبوں پر پی ایس ڈی پی کا زیادہ دباو ہے۔ بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لوگ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈرز کو ٹرانسفر کرنے کے لیے پالیسی مرتب کی جارہی ہے، اسمارٹ میٹرز لائے جارہے ہیں، اس پر آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ میرے حلقہ میں 8 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ رہتی ہے، وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ شاید پھر وہاں کوئی تکنیکی مسئلہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں