سہانا خان

سہانا خان کی فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ جنوری 2025 میں ہوگی

ممبئی(نمائندہ خصوصی) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کی میگا ایکشن فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوگی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی یورپ کے پس منظر میں فلمائی جائے گی اور اسے 2026 میں ریلیز کیا جائے گا۔’کنگ’ ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی جسے سوجوئے گھوش ڈائریکٹ اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور سدھارتھ آنند پروڈیوس کر رہے ہیں۔فلم میں شاہ رخ خان اور سہانا خان دو مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ ابھیشیک بچن منفی کردار میں ہوں گے۔کہانی میں شاہ رخ خان اور سہانا خان ایک ساتھ مل کر ابھیشیک بچن کے کردار کا مقابلہ کریں گے۔یاد رہے کہ فلم کی شوٹنگ مخصوص موسمی حالات میں یورپ میں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں