وزیرداخلہ

یوم دفاع پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فروش دن ہے،محسن نقوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فروش دن ہے۔ یومِ دفاع کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک دھرتی کے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 6 ستمبرکو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا، رات کی تاریکی میں حملہ آور بزدل دشمن کو پاک فوج نے داندن شکن جواب دیا، افواج پاکستان کے جری سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں اور فوجی جوانوں کی جرات و بہادری ہماری پہچان اور فخر ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک وطن کے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ہماری آن،بان اور شان ہیں، پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں اپنے فوجی جوانوں کی بہادری اور عزم کو یاد دلاتا ہے، ہم آج اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں