اسرائیلی فورسز

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے یہودی آبادکاری مخالف امریکی خاتون کارکن جاں بحق

تل ابیب (نمائندہ خصوصی)مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی اندھادھند فائرنگ سے آبادکاری مخالف امریکی خاتون کارکن شہید ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق 26 سالہ ترک نژاد امریکی خاتون کارکن عائشہ ازینگے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں مقامی فلسطینیوں کے ہمراہ یہودی آبادکاروں اور اسرائیلیوں کے ناجائز قبضوں کے خلاف مظاہرے میں شریک تھی۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے زد میں آکر ترک نژاد امریکی کارکن شہید ہوگئی۔مقامی انتظامیہ نے شہید امریکی کارکن کی لاش اسپتال منتقل کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں