شرجیل میمن

دبا ئوآرہا ہے لیکن ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کریں گے،شرجیل میمن

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ کے سینئروزیرووزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دبائو آرہا ہے لیکن ہر صورت غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ کریں گے۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہاکہ نئے ٹرمینل تک مفت شٹل سروس کی فراہمی کے باوجود کچھ بس آپریٹرز نے جھوٹے مقدمات درج کرائے، ٹرمینلز کی منتقلی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ دبائو آرہا ہے لیکن ہم ہر صورت کام جاری رکھیں گے، کراچی شہر سے باہر ٹرمینلز کی منتقلی کا مقصد سڑکوں سے غیر قانونی بس اڈوں کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی حدود سے باہر بس ٹرمینلز کا قیام عدالتی احکامات کے مطابق ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز قانون کا احترام اور تعاون کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز سے واقف ہے، ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو مدِ نظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں گے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں