سابق وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پی آئی اے یورپ میں بند ہوئی، اسحاق ڈار

لندن (نمائندہ خصوصی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کردیا، قومی ائیر لائن جلد بحال ہوگی، پوری کوشش کررہے ہیں اور اسلام آباد ائیرپورٹ کو آؤٹ سورس کررہے ہیں۔اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اپریل 2022 کے بعد سے ایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے، پتا نہیں ہم کب سیاسی طور پربالغ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا، گزشتہ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے گھربھیجا، سابق حکومت نے فتنہ الخوارج کیلئے سرحدیں کھولیں، دہشتگردی کودوبارہ جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نشستیں ملنی چاہئیں، پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ متفقہ طور پر میثاق جمہوریت کیا، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت کیلئے دعوت دی۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ پر ٹیکس ریٹرن نہ کرنے کا بھونڈا الزام لگایا گیا تھا، بروقت انصاف نہ ملنے کے سبب مجھے برطانیہ میں قیام کرنا پڑا، گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیشہ کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان دیوالیہ نہیں کرے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نشستیں ملنی چاہئیں، پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت میں ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ متفقہ طور پر میثاق جمہوریت کیا، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت کیلئے دعوت دی۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھ پر ٹیکس ریٹرن نہ کرنے کا بھونڈا الزام لگایا گیا تھا، بروقت انصاف نہ ملنے کے سبب مجھے برطانیہ میں قیام کرنا پڑا،گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیشہ کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان دیوالیہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کی آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژکرنے کی کوشش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں