عمران خان

عمران خان کے پارٹی سٹرکچر بارے اہم فیصلے، پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا’ ذرائع

لاہور(نمائندہ خصوصی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی سٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کر لئے،پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا، سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اس کے علاوہ رئوف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رئوف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر زکا اجرا ء اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں