بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی موجودہ صدارت سنبھالنے کے بعد چین کی کاوشوں کے بارے میں ایک بریفنگ دی ۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے کہا کہ جیسے ہی اس سال جولائی میں ایس سی او کا آستانہ سربراہ اجلاس ختم ہوا، چین نے ایس سی او کی صدارت سنبھالی اور اگلے سال چین،شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے پچیسویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
سن وی ڈونگ نے کہا کہ اگلے سال کا سربراہی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں سب سے اہم سرگرمی اور چینی صدارت کی مدت میں ایک کلیدی ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین اتفاق رائے پیدا کرنے اور ترقی کا خاکہ تیار کرنے کے لئے دوستانہ، متحد ہ اور نتیجہ خیز سمٹ کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کرے گا ۔ اس کے علاوہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے اندر سیاسی، سلامتی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں 100 سے زائد اجلاسوں اور تقریبات کی میزبانی کرے گا