لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام نہاد چمپئن ٹولے کی وجہ سے پاکستان کا آئین اپنی توقیر کھو چکا ہے۔
اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکمران ٹولہ بغض عمران اور بغض پی ٹی آئی میں اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کا گلہ گھونٹ رہا ہے ۔ہم دیکھتے ہیں عوامی حمایت سے عاری چند کھوٹے سکوں کے بل پر یہ نظام کب تک چلتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جبر کی سیاہ رات اب جلد چھٹنے والی ہے ،قوم پر امن جدوجہد کے ذریعے ہر طرح کے جبر اور فسطائیت کاسامنا کرنے کےلئے تیار ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے وطن کے مظلوموں کی مدد فرمائے اور ان شا اللہ بہت جلد حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے پاکستان کی سلامتی اور عمران خان کی زندگی کی دعا کریں ۔