اورنج لائن، میٹرو،سپیڈو

اورنج لائن، میٹرو،سپیڈو میں مفت سفری سہولیات دینے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب میں ماس ٹرانزٹ منصبوں اورنج لائن،میٹرو اور سپیڈو بسوں پرمفت سفری سہولیات کی فراہمی کی تیاری مکمل کرلی،محکمہ ٹرانسپورٹ نے سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بزرگوں،اسپیشل پرسن اوراسٹوڈنٹس کو پنجاب ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں فری سفری سہولیات دینے جارہی ہے,ذرائع کےمطابق ملتان اور راولپنڈی میٹرو بس و اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولیات کی فراہمی کی جائیگی،

محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عملدرآمد کی تیاری پکڑ لی۔ بزرگوں،اسٹوڈنٹس اوراسپیشل پرسن کیلیے ماس ٹرانزٹ سسٹم پر مفت سفرکیلئے سمری کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کوارسال کردی گئی ہے،سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج سمری کی منظوری دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں