پی سی بی

پی سی بی کی جانب سے انڈر 19ایونٹس کو ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے انڈر 19ایونٹس کو ملتوی کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق انڈر 19ایونٹس میں ویمن انڈر 19و میل انڈر 19چیمپئن شپ شامل تھیں تاہم، ایونٹس کو ملتوی کردیا گیا ہے،انڈر 19ایونٹس کو چیمپئینز ون ڈے کپ سے متصادم ہونے کی بنیاد پر ملتوی کیا گیا ہے، چیمپئینز ایونٹس کے دوران دیگر ڈومیسٹک ایونٹس نہیں ہوں گے،انڈر 19ایونٹس اب چیمپئینز ون ڈے کپ کے بعد اکتوبر میں ہوں گے،ایونٹس کے چند جگہوں پر تھری ڈے مقابلوں کا پہلا روز بھی مکمل ہوچکا تھا،شیڈول کے مطابق تھری ڈے مقابلوں کے بعد 14ستمبر سے ون ڈے میچز کا آغاز ہونا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں