اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کی اسلام آباد کی 26 نمبر چونگی پر توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔ انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے دلائل دیے۔
انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کی۔ شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس مقدمے کے باعث ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔