اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی تقریر سے لگا جیسے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دفتر میں پریکٹس کی۔ ہفتہ کو قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر سے لگا جیسے انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دفتر میں 2 دن پریکٹس کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر بلاول بھٹو کی اچھی تربیت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنی ایک ایک بات پر کھڑے ہیں، بلاول بھٹو میرے قائد کے حوالے سے جو باتیں کیں انہیں مسترد کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی دوبارہ اس ایوان میں آئیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس دن بانی پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کا کہا تو لوگ بنگلہ دیش کو بھول جائیں گے، ہم پاکستان کو روانڈا نہیں بنانا چاہتے، اگر ہم نے عوام کی نمائندگی کرنی ہے تو بھول جائیں کون اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میٹنگ میں کہا کہ ہمیں وی آئی پی کلچر نہیں چاہیے،اگر آگے بڑھنا ہے تو ایک قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑا تو ہٹیں گے۔