وویمن ٹی ٹوئنٹی

وویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستان اور جنوبی افریقہ پیر کو مدمقابل ہونگے

اسلام آباد/ ملتان (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور جنوبی افریقن وویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ (آج)پیر کو کھیلا جائیگا۔ ملتان میں کھیلی جانیوالی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی تیاریوں کیلئے دونوں ٹیموں نے ہفتہ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی18 جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقہ ویمنز کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کا داخلہ بھی فری کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں