پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ79ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی اگرچہ 2ماہ بعد انڈیکس80ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا مگر پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے فروخت دبا سے مارکیٹ اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکی ۔

کاروباری تیزی سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں65ارب سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 105کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور42.41فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں200بیسس پوائنٹس کی نمایاں کمی ،فرٹیلائزر اور بینکنگ سیکٹر میں بڑھتی ہوئی خریداری اور آئی ایم یف کے اگلے اجلاس میں پاکستان کو شامل کرلینے کی خبرو ں پراسٹاک مارکیٹ میں3دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس 1352.99پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ اس سے قبل آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل نہ ہونے سے قرض پروگرام کی منظوری میں مزید تاخیر کے خدشات اورغیر یقینی سیاسی حالات کے تناظر میں 2دن کی مندی میں انڈیکس 917.66پوائنٹس لوز کر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں435.33پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78897.73پوائنٹس سے بڑھ کر79333.06پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 19.21پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 25007.87پوائنٹس سے بڑھ کر25027.08پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50814.84پوائنٹس سے بڑھ کر51156.65پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

کاروباری اتار چڑھا کے بعد رونما ہونیوالی تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب71کروڑ38لاکھ90ہزار134روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 104کھرب77ارب20کروڑ55لاکھ58ہزار261روپے سے بڑھ کر105کھرب42ارب91کروڑ94لاکھ48ہزار395روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 21ارب روپے مالیت کے 91کروڑ60لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 10ارب روپے مالیت کے 49کروڑ11لاکھ 24ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 80016.74پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 78545.69پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 2195کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے931کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،982میں کمی اور282کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،کوہ نور اسپننگ ،پیس پاک لمیٹڈ ،ٹرسٹ مضاربہ ،ویوز ہوم اپلائنس ،سنر جیکو پاک ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،دیوان موٹرز ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،سیکیور لوجسٹک گروپ ،فوجی سیمنٹ،یوسف ویوننگ ،میپل لیف ،پاک الیکٹرون ،ہم نیٹ ورک ،سائیمیٹری گروپ لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراٹیز،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل مل ،پرویز احمد کمپنی ،فرسٹ کیپٹل سیکیورٹیز ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ اور فرسٹ نیشنل ایکوٹیز سر فہرست رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں