پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے ٹرمپ اور کاملہ ہیرس کی مخالفت کردی

ویٹی کن سٹی (نمائندہ خصوصی )کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں اور کاملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں۔انہوں نے امریکا میں کیتھولک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں