افغان قونصل جنرل

افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی، قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے

پشاور(نمائندہ خصوصی) افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی، قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے۔پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔پشاور میں ہونے والی قومی رحمت للعالمین ۖ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑے ہوگئے۔

لیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہ ہوئے۔اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں