بیجنگ (نمائندہ خصوصی)رواں سال “18ستمبر ” واقعے کی 93 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 18 ستمبر کا واقعہ ، جو 1931 میں پیش آیا ، نہ صرف چینی قوم کی جاپانی جارحیت کے خلاف 14 سالہ مزاحمتی جنگ کا نقطہ آغاز تھا ، بلکہ عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کا پیش خیمہ بھی تھا۔ 18 ستمبر کی صبح،صوبہ لیاوننگ کے شین یانگ شہر میں، جہاں 18 ستمبر کا واقعہ پیش آیا، گھنٹی بجانے کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔
یہ تقریب شین یانگ میں “18 ستمبر” ہسٹری میوزیم کے سامنے چوک میں منعقد کی گئی ، جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر 14 مرتبہ گھنٹی بجائی، جو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی قوم کی 14 سالہ خونریز مزاحمتی جنگ کے مشکل راستے کی نمائندگی کرتی ہے، اور لوگوں کو یاد دلاتی ہے کہ وہ قومی غیرت کو کبھی فراموش نہ کریں اور چین کی احیا کی بھر پور کوشش کریں۔
نو بج کر اٹھارہ منٹ پر ، سائرن کی آواز پرسکون شہر میں گونجی ، اور لیاؤننگ صوبے کے 14 شہروں میں بیک وقت فضائی دفاع کے سائرن بج اٹھے، شاہراہوں پر موٹر گاڑیاں رک گئیں اور ہارن بجائے گئے ، جہازوں اور ٹرینوں نے بھی یادگاری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے اپنی سیٹیاں بجائیں۔ یہ سائرن لوگوں کو تاریخ کو نہ بھولنے ، شہیدوں کو یاد کرنے اور امن کی قدر کرنے کی یاد دلاتے ہیں