ٹائٹن آبدوز

زیرسمندرتباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر سامنے آگئی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی )امریکی کوسٹ گارڈ زیرسمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا، کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اس حادثے میں متاثرین کی فوری موت ہو گئی تھی۔

ٹائٹن کا سمندر میں جانے کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔آبدوزگزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سیدور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی۔ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داد سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹائی ٹینک بحری جہاز 1912 میں انگلینڈ سے نیو یارک کے اپنے پہلے سفر کے دوران 22 سو سے زائد مسافروں اور عملے سمیت ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔ اس حادثے میں 15 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں