ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج ریاست کے تابع، کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پشاور(نمائندہ خصوصی ) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوج کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ریاست کی تابع ہیں، فوج کسی خوارج سے بات چیت کی حامی نہیں،خوارج جب تک ریاست کے سامنے تسلیم نہیں ہوتے بات چیت کا کوئی سوال نہیں،، فوج کے خلاف فساد پھیلانے والے ملک کو سافٹ اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہار ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے یونیورسٹی طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا ہر منتخب حکومت سے انتظامی تعلق ہوتا ہے سیاسی وابستگی نہیں، سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ریاست کی تابع ہیں، فوج کسی ایک سیاسی سوج اور پارٹی کے تابع نہیں بلکہ ریاستی نظام کا حصہ ہے اور اس کے مطابق کام کرتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج اور عوام کی مشترکہ جنگ ہی دہشت گردی کا خاتمہ کر سکتی ہے، فوج کسی خوارج سے بات چیت کی حامی نہیں، افغانستان کی عبوری حکومت سے خوارج کی حوالگی کے حوالے سے بات چیت کی جا سکتی ہے، خوارج جب تک ریاست کے سامنے تسلیم نہیں ہوتے بات چیت کا کوئی سوال نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی فوج ریاست کے فیصلوں کی پابند ہے، فوج کے خلاف فساد پھیلانے والے ملک کو سافٹ اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ کورٹ مارشل کے پراسیس سے گزر رہا ہے اس پر بات مناسب نہیں، فوج سول حکومت کے ایما پر تعینات ہوتی ہے اور لکی مروت میں بھی سیکیورٹی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں