نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی نے دپیکا اور شردھا کے مداحوں کو افسردہ کردیا

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اسٹار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کی کوئی فلم نہیں دیکھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کے دپیکا پڈوکون اور شردھا کپور سے متعلق حالیہ تبصرے نے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کردیا۔

میوزک ویڈیو کی پروموشن کے دوران نواز الدین سے کہا گیا کہ وہ انڈسٹری کی معروف خواتین اداکاروں کو ہیش ٹیگ دیں۔گینگز آف واسے پور اداکار سے جب دپیکا پڈوکون کو ہیش ٹیگ دینے کو کہا گیا کہ تو کہنے لگے کہ ‘میں نہیں جانتا کیونکہ میں ان کا کوئی کام نہیں دیکھا۔’جب ان سے استری 2 کی اداکارہ شردھا کپور سے متعلق پوچھا گیا کہ جواب میں نواز الدین نے کہا کہ ‘میں شردھا کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔’تاہم نواز الدین صدیقی نے فلم ‘ٹکو ویڈز شیرو’ میں اداکارہ اونیت کور کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت کمال اداکارہ ہیں۔کام کے محاذ پر نواز الدین صدیقی کی آنے والی فلم ‘ادھ بْت’ ہے جس کا گزشتہ ہفتے سونی میکس پر پریمیئر ہوا تھا۔اداکار کی آنے والی مزید فلموں میں ‘سیکشن 108۔’ ‘نورانی چہرہ۔’ ‘سنگین۔’ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں