راشد لطیف

پاکستان کرکٹ آئی سی یو میں‘ مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہے‘راشد لطیف

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اس کو مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔سابق قومی کپتان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال، کھلاڑیوں کی بدترین کارکردگی پر تبصرہ کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ اس وقت آئی سی یو میں ہے اور اس کو علاج کے لیے ایک پیشہ ور ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

راشد لطیف جو پی سی بی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اندر مسلسل تبدیلیوں اور ٹیم کی خراب کارکردگی نے سابق کرکٹرز اور شائقین کو مایوس کیا اور کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے لیے اکسایا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو درست طریقے سے چلانے کے لیے تیکنیکی طور پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کرکٹ کے بہت سے مسائل ہیں چاہے وہ میدان میں ہوں یا میدان سے باہر۔سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ اسے اگلے ماہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں