لبنانی وزیر اعظم

اقوام متحدہ اسرائیل کی ٹیکنالوجیکل وارکا نوٹس لے ، لبنانی وزیر اعظم

بیروت (نمائندہ خصوصی )لبنان کے وزیر اعظم میقاتی نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی طرف سے ٹیکنالوجیکل وار شروع کرتے ہوئے پیجرز اور واکی ٹاکیز کو دھماکوں کا نشانہ بنائے جانے کا اقوام متحدہ نوٹس لے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نجیب میقاتی کا یہ بیان گزشتہ روز سامنے آیا ہے۔نجیب میقاتی نے اپنے بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جمعہ کے روز اس بارے میں ضرور سخت موقف اختیار کیا جانا چاہیے۔ کہ اسرائیل نے پیجرز اور واکی ٹاکی حملے کر کے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں