وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت، معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی’ مریم نواز

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پر 7گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں 77اقدامات، 70منصوبوں اور 7 پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی کو بریفنگ دی کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28اجلاس ہوئے، پنجاب میں عوام کی بھلائی کی 287 سکیموں پر غور ہوا۔

مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی کہ زراعت، موسمیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ترقیاتی سکیموں کے لیے 278 ارب روپے مختص کیے گئے، ترقیاتی سکیموں کے لیے 83 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جی آئی ایس میپنگ سے مانیٹرنگ کو متعارف کرایا جارہا ہے، منصوبوں پر پیشرفت وقت کے واضح تعین کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی۔مریم نواز نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کروں گی، منصوبوں پرعمل درآمد کی رفتار اور معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں