مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)ملک میں اشیاء خوراک کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوںپر 18.15 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست 2024 تک کی مدت میں پاکستان نے 1.066ارب ڈالر مالیت کی مختلف غذائی اجناس درآمد کیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.15فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 1.303ارب ڈالر مالیت کی اشیائے خوراک درآمد کی گئی تھیں اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں چائے کی درآمدات میں 11.07 فیصد کی کمی ہوئی،
مالی سال کے پہلے دوماہ میں 97.95ملین ڈالرکی چائے درآمد کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 110.155 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 52.20 فیصد اور 10.23 فیصد کی کمی ہوئی، اسی طرح مالی سال کے پہلے دوماہ میں چینی کی درآمدات میں بھی 10.01 فیصد کمی واقع ہوئی، چینی کی درآمدات پر0.71ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چینی کی درآمدات کاحجم ں 0.789 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال کے پہلے دوماہ میں خشک میوہ جات اور گری دار میوے سمیت اجناس کی درآمدات میں 88.24 فیصد اورمصالحہ جات کی درآمد میں بھی 59.05 فیصد اضافہ ہوا۔
٭٭٭٭٭٭٭