مریم نواز

اختلاف راے کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا قابل مذمت ہے’مریم نواز شریف

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن بہت بڑی نعمت ہے، بدامنی زوال لاتی ہے، امن کی خاطر ا جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔انہوں نے عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیام امن کے لئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے پائیدار امن ناگزیر ہے، امن کے علمبرداروں قبل خراجِ تحسین ہیں جو تنازعات کے حل کے لیے کاوشیں کر رہے ہیں۔امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں خوشیاں ہر سو پھیلتی ہیں، قیام امن کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔مریم نواز شریف نے کہا کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کے امن و استحکام کے دشمن ہیں ، اختلاف راے کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا قابل مذمت ہے، خدا کرے پاکستان میں ہر سو، ہر دم امن ہو ،خوشحالی ہو۔ کشمیر ، فلسطین سمیت دنیا بھرمیں امن ہم سب کا خواب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں