ایف بی آر

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ۔ ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو 30ستمبر تک ہر صورت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ہدایت کر دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اب تک 19 لاکھ 26 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے نان فائلرز کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں