مریم اورنگزیب

ماحول دشمن بھٹوں کیخلاف آپریشن تیز ،چار ماہ کے دوران 231 بھٹے گرائے گئے ‘مریم اورنگزیب

لاہور ( نمائندہ خصوصی) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ماحول دشمن بھٹوں کے خلاف آپریشن تیز کردیاگیا ہے،سموگ سے پہلے سموگ سے بچاؤ کے لئے اقدامات کی رفتار مزید تیز ہوگئی ہے ۔

سینئروزیر نے بتایاکہ پاکپتن، بہاولپور، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں محکمہ ماحولیات نے بھٹے گرادئیے گئے ہیں اور مئی سے اگست تک کے چار ماہ کے دوران 231 بھٹے گرائے گئے ہیں جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سزائیں بھی ہوں گی ۔زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کیاجائے گا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ماحول دشمن بھٹوں، زہریلے دھوئیں کی وجہ بننے والے تمام ذرائع کا سدباب اولین ترجیح ہے اورسموگ کو ختم کرنے کے لئے سب کو اپنی زمہ داری سمجھنی ہو گی اور قانون پہ عمل کرنا ہو گا یہ زندگیوں کا معاملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں