اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ کا دورہ امریکہ ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا دورہ امریکہ ملتوی کردیا گیا۔اسحٰق ڈار کو آج رات نیویارک کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم ان کا دورہ امریکا ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنا تھی۔

وزیرخارجہ کے دورے کے بارے میں گزشتہ روز ہی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا تھا۔ادھر وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے بعد سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا دورہ امریکا منسوخ ہوگیا۔سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو آج صبح روانہ ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق ایس سی او اجلاس کی تیاریوں سے متعلق سیکرٹری خارجہ پاکستان میں رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں