وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے افسران کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس لے لیا۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس پر نہ جانے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور لازمی کورس سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام وفاقی محکموں، چیف سیکرٹریز کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے تمام محکمے یقینی بنائیں کہ افسران کو کورس پر جانے سے نہ روکا جائے، صرف ہنگامی اور ٹھوس وجوہات پر ہی کورس پر نامزدگی روکی جاسکتی ہے، مشاہدے میں آیا ہے یہ پریکٹس بن رہی ہے کہ افسران کورس پر نہیں جاتے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی افسر کو ٹھوس وجہ بتانے پر صرف ایک دفعہ کورس پر نہ جانے کی چھوٹ مل سکتی ہے۔ مراسلے کے مطابق ایم سی ایم سی، ایس ایم سی، این ایم سی کورس سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں