بھارت

بھارت کا روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا انکشاف

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی جنگی جنون سے کون واقف نہیں ہے جسکی وجہ سے پورے خطے کا امن دا پر لگا ہوا ہے، بھارت کی روس۔یوکرین جنگ میں یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا انکشاف سامنے آیا ہے،بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت متعدد یورپی خریداروں کے ذریعے یوکرین کو وسیع پیمانے پر ہتھیار بیچنے میں مصروف ہے۔

کسٹم اور دوسرے ذرائع کے مطابق بھارت گزشتہ ایک سال سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور روس نے اس مسئلے کو دو مواقع پر اٹھایا ہے۔بھارت کے ہتھیار اٹلی اور چیک جمہوریہ کے ذریعے یوکرین بھیجے گئے ہیں ۔ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق بھارت یوکرین کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی ہتھیار مہیا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں