فیصل کریم کنڈی

سیاسی ورکر کردار ادا کریں،سیاسی یتیم سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی کو پرامن صوبہ دیا تھا جہاں بدترین صورتحال ہے، ملک ایسے موڑ پرکھڑا ہے جہاں سیاسی ورکرکوکردارادا کرنا پڑے گا، سیاسی یتیم سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر سٹی کورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوا، پیپلزپارٹی نے موجودہ آئینی ترمیم میں بھی آئینی عدالت کا ذکرکیاتھا، پارلیمنٹ کی مدت پوری ہوجاتی ہے لیکن فیصلے پوری نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام انصاف کیلئے عدالت جاتی ہے وہاں بھی تاخیرسے فیصلے ہوتے ہیں، اس ملک کے بچے بچے نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں۔فیصل کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی تحصیل میں تمام دفاتر بندہورہے ہیں، ڈی آئی خان میں وزیراعلیٰ کی وجہ سے لوگ اغوا ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوامیں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔گورنر کے پی نے کہا کہ صوبائی پولیس کی تنخواہیں کم ہیں ان کے پاس ہتھیاراوروسائل نہیں، ہمارے وزیراعلیٰ کہتے ہیں میں خود افغانستان سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جوملک اور ترانے کی عزت نہیں کرتامیں اس کی عزت نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ کے پی قونصل جنرل کا دفاع کررہا تھا جیسے وہ افغان صوبے کا وزیراعلیٰ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کوقتل، شہد توکبھی 9 مئی کے کیس میں بلایا جاتا ہے، پشتونوں کی یہ روایت نہیں جو گزشتہ جلسے میں تقریر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں