عائزہ خان

موبائل ،انٹر نیٹ پر مصروفیات بڑھنے سے رشتے کمزورہو رہے ہیں’ عائزہ خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) نامور اداکار ہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ موبائل فون اورانٹرنیٹ انسانی زندگی میں سہولیات لائے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم مثبت چیزوں کو بھی منفی انداز میں بدلنے میں ماہر ہو چکے ہیں،موبائل اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے بڑھنے والی مصروفیات سے رشتے کمزورہو رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فو ن مفید ایجاد ہے ،دوسری قومیںانٹرنیٹ کی ٹیکنالوجی سے دنیا کوتسخیرکر رہی ہیں جبکہ ہمارے ہاں اسے کسی اورمقصدکے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کاقطعی ملک تو دور کی بات انسان کی اپنی ذات کوبھی کوئی فائدہ نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ موبائل فون اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہمارے پاس اپنوں کیلئے وقت ہی نہیں ،کئی لوگ تو رشتوںسے زیادہ موبائل کو عزیز رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اوراگراس پر قابو پا نہ پایا گیا تو وہ دن دورنہیں جب ہم سب ایک دوسرے سے لا تعلق ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ میری درخواست ہے کہ نوجوان نسل اپنے رشتوں کو وقت دیں جس میں والدین صف اول میں آتے ہیں اوریہی کامیابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں