پاکستان ریلویز

پاکستان ریلویز کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان ، اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا

کراچی(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔محکمہ ریلویز کے مطابق ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تمام اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے،

تمام پسنجر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے لیے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں