اے ایف پی

اے ایف پی کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین مردوں کی میرا تھن ریس کا افتتاح آج گلگت میں کریں گے

گلگت(نمائندہ خصوصی)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین مردوں کی میرا تھن ریس کا افتتاح آج(اتوار کو)گلگت میں کریں گے۔ مردوں کی میرا تھن ریس اتوار کو گلگت میں ہوگی۔ جس کا افتتاح پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین کریں گے۔

چیف کوآرڈینیٹر کرنل ریٹائرڈ کریم شاہ نے بتایا کہ ریس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ریس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مردوں کی کیثر تعداد حصہ لے رہی ہے اور ریس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جبکہ خواتین کی میرا تھن ریس 24 ستمبر کو ہنزہ میں ہو گی۔ جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے خواتین کی کیثر تعداد حصہ لیں گی۔ یہ میرا تھن ریسز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں