ہما علی

شوبز میں شارٹ کٹ کا مشورہ دینے والوں کی بہتات ہے ‘ ہما علی

لاہور(نمائندہ خصوصی)نامور اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ شوبز میں شارٹ کٹ کا مشورہ دینے والوں کی بہتات ہے اور بہت سی اداکارائیں ان مشوروں پر عمل کرکے اپنا کیرئیر دائو پر لگا چکی ہیں۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے بھی ایسے لوگ ملے جنہوںنے سبز باغ دکھائے اور شارٹ کٹ راستہ اختیارکرنے کامشورہ دیا لیکن میں انہیں کسی خاطر میں نہیں لائی ،میں گزشتہ کئی سالوں سے بھرپور محنت کر رہی ہوں اوراسی کی بدولت اپنا نام او رمقام بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ میںنے کبھی ڈانس پرفارمنس کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی بلکہ عاجزی سے کام کرتی ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے کامیابی سے بھی نوازا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں