برطانیہ

برطانیہ،طیارے میں ویپ پھٹنے سے مسافر خوفزدہ ہوگئے

لندن(نمائندہ‌ خصوصی)یونان سے لندن روانہ ہونے والی پرواز میں ویپ (ای-سگریٹ)پھٹنے سے طیارے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یونان سے لندن کیلئے روانہ ہونے والی پرواز کے دوران ایک ڈرامائی واقعہ پیش آیا، جب ایک مسافر کے دستی سامان میں موجود ویپ دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث مسافر خوفزدہ ہوگئے۔

واقعے کے بعد مسافروں میں افواہ پھیل گئی کہ جہاز میں بم ہے، جس کی وجہ سے مزید خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم تمام 236 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔مسافروں کو فوری طور پر جہاز سے ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے باہر نکالا گیا اور کسی بھی بڑے جانی نقصان سے بچا لیا گیا تاہم ایک مسافر کو سلائیڈ پر رگڑ کے زخم آئے ہیں۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ آگ ایک پاور بینک اور ای-سگریٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں