پشاور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسرائیل بارے مقف روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ لاہور میں کامیاب جلسے سے ان پر خوف طاری ہے، مریم اورنگزیب کامیاب جلسے سے توجہ ہٹانے کے لئے شوشے چھوڑ رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی اور بین الاقوامی سمیت تمام فورم پر فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بات کی، یہودی اخبار نے تعریف کی تو اسکا یہ مطلب نہ ہوا کہ عمران خان کا اسرائیل بارے موقف بدل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کو شریف خاندان کے مودی سے تعلقات اور بھارتی انجینئرز کی وضاحت دینی چاہئے۔