اسجد اقبال

ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ’ پہلے روز اسجد اور اویس منیر کی شاندار کارکردگی

اولان باتر (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2024 کے پہلے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔منگولیا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 40 کھلاڑی شریک ہیں، جنہیں 10 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر گروپ سے دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچیں گے۔پاکستان کے کیوئسٹ اسجد اقبال نے پہلے روز منگولیا کے اولزیتوگ داواسورن کو با آسانی 1ـ4 سے شکست دی۔ اسجد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ 75 کے بریک کھیلے۔ ان کی فتح کا فریم اسکور 18ـ50، 0ـ75، 0ـ82، 73ـ0، 0ـ64 رہا۔اویس منیر نے بھی زبردست کم بیک کرتے ہوئے منگولیا کے میندسائیکان ایرڈن کو 2ـ4 سے ہرایا۔ اویس نے دو فریمز میں خسارے میں ہونے کے باوجود بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔ان کے میچ کے فریم اسکور 0ـ64، 45ـ20، 54ـ0، 10ـ54، 21ـ53، 15ـ46 رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں