چیمپئنز ون ڈے کپ

چیمپئنز ون ڈے کپ’ ہائی اسکورنگ مقابلے میں پینتھرز کی اسٹالینز کو 20 رنز سے شکست

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز اور اسٹالینز کے درمیان کانٹے کا ہائی اسکورنگ مقابلہ ہوا جسے پینتھرز نے 20 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پینتھرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 344 رنز بنائے۔

صائم ایوب نے 156 کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عثمان خان نے 75 جبکہ اذان اویس نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز کے اہم کھلاڑی تو ابتدا میں ہی پویلین لوٹ گئے تھے تاہم طیب طاہر اور حسین طلعت نے 157 رنز کی شراکت بنا کر میچ کو دلچسپ بنادیا۔ طیب طاہر 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

اختتامی لمحات میں زمان خان نے 16 گیندوں پر 42 رنز بنا کر میچ کو سنسنی خیز مراحل میں داخل کرنے کی کوشش کی، لیکن آخری اوور میں وہ بھی ہمت ہار گئے اور پینتھرز 20 رنز سے فاتح ٹھہرے۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں