اسرائیلی وزیراعظم

حماس کے پاس موجود اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف زندہ ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے زیر قید اسرائیلی یرغمالیوں میں سے نصف زندہ ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے کنیسیٹ میں خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے ساتھ ایک بند میٹنگ کے دوران اشارہ کیا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے پہنچنے والا راستہ مسدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پہل سے متفق ہوں اور میں نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم حماس کسی معاہدے تک نہیں پہنچنا چاہتی ہے۔ یہیں سے سب کچھ شروع ہوتا ہے اور ختم ہوتا ہے۔

یاد رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے خاتمے اور غزہ میں زیر حراست اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کی طرف سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو رہا کرنے کا معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ حماس جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے لیے کوئی بھی معاہدہ چاہتی ہے جب کہ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کی شکست تک جنگ ختم نہیں ہو سکتی۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ حماس کے جنگجوں نے اس ماہ کے آغاز میں چھ قیدیوں کو سر کے پچھلے حصے میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ قیدیوں کے قتل سے اسرائیل میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے ان کی رہائی کو یقینی بنانے والے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی پر اسرائیل میں غصہ پھیل گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں