ٹرمپ

صدارتی الیکشن ہار گیا تو دوبارہ نہیں لڑوں گا، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہار گئے تو وہ دوبارہ نہیں لڑیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پارٹی کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ کاملا ہیرس سے ہار گئے تو یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے تاہم انھیں امید ہے کہ وہ کامیاب ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں